ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ: سوپر اسپیشالٹی اسپتال کےلئے 15.35ایکڑزمین منظور: یکلوئیہ اسکول کے لئے متبادل زمین مہیا  کی جائے گی

کمٹہ: سوپر اسپیشالٹی اسپتال کےلئے 15.35ایکڑزمین منظور: یکلوئیہ اسکول کے لئے متبادل زمین مہیا  کی جائے گی

Fri, 10 Mar 2023 20:10:58    S.O. News Service

کمٹہ :10؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع کے عوام کی دیرینہ مانگ سوپر اسپیشالٹی اسپتال کےلئے شہر کے ہیگڈے روڈ پر واقع یکلوئیہ مثالی اقامتی اسکول کےلئے مختص زمین  منظور کی گئی ہے۔

یکلوئیہ اسکول کےلئے  متبادل زمین  فراہم کرنے کے قرار پر 15.35ایکڑ زمین محکمہ سماجی فلاح و بہبودی کےلئے منظور کی گئی ہے۔ اب وزیرا علیٰ کے ہاتھوں اسپتال کی سنگ بنیاد باقی رہ گئی ہے۔ ہیگڈے دیہات کے سروے نمبر 440پر موجود 17-14-00زمین محکمہ سماجی فلاح وبہبودی کے زیر اہتمام یکلوئیہ مثالی اسکول کے لئے مختص کی گئی تھی اور ضلع ڈی سی نے متعلقہ مقصد کو لے کر زمین محکمہ کو منتقل بھی کی تھی۔ اب اسی زمین پر موجود 15-35-00ایکڑ زمین کو  کمٹہ میں تعمیر کئے جانے والے مجوزہ سوپر اسپیشالٹی اسپتال کےلئے منتقل کرنے ڈی سی نے محکمہ پسماندہ طبقات سے کہی تھی۔ تو ڈی سی یکلوئیہ اسکول کے لئے متبادل زمین فراہم کئے جانےکی شرط پر 15.35ایکڑ زمین  محکمہ سماجی فلاح وبہبودی کو لوٹانے منظوری دی ہے۔ 8مارچ کو محکمہ سماجی فلاح و بہبودی کے اپر سکریٹری شمبھولنگیا نے سرکلر جاری کرتےہوئے سوپر اسپیشالٹی اسپتال کے لئے زمین منظوری  کی جانکاری دی ہے۔

اترکنڑا ضلع میں بہتر سہولیات سے آراستہ کوئی اسپتال نہیں ہونے کی وجہ سے ہمارے مریض ، علاج کےلئے بیرونی اضلاع پر منحصر تھے۔ پچھلے کئی برسوں سے ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کولے کر عوامی سطح پر جدوجہد جاری تھی۔ 6ماہ پہلے ضلع کےنوجوان سوشیل میڈیا پر مہم شروع کرتےہوئے وزیرا عظم ، وزیر اعلیٰ ،وزیر صحت عامہ ، ضلع نگراں کار وزیر اور وزیر مزدور شیورام ہیبار سمیت رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے ،اسپیکر کاگیری اوردیگر ارکان اسمبلی کو متوجہ کیاتھا۔ آخر کار دباؤ میں آئی حکومت نے اسپتال تعمیر کا تیقن دیا تھا۔ اس دوران وزیر صحت عامہ ڈاکٹر کے سدھاکر نے ضلع کا دورہ کرتےہوئے کمٹہ کےمرجان کے قریب فوریسٹ زمین کی نشان دہی بھی کی تھی لیکن فوریسٹ محکمہ سے زمین منتقلی میں دیری کو دیکھتےہوئے متعلقہ زمین پر سنگ بنیاد کی تیاری ہورہی ہے۔

ویسے دیکھا جائے تو انتخابات سے پہلے وزیراعلیٰ ضلع کا دورہ کرتےہوئے اسپتال کی سنگ بنیاد رکھنا طئے مانا جارہاہے۔ اگر وزیرا  علیٰ نہیں آتے ہیں تو ضلع نگراں کاروزیر کے ساتھ چند وزراء اور ضلع کے ارکان اسمبلی کے ساتھ سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔


Share: